• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، خواجہ آصف

شائع October 29, 2024
عمران خان کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہورہا، کارکنوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
عمران خان کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہورہا، کارکنوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، یہ پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، عمران خان کی اہلیہ کا وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی چالیں، پہلے بھڑکیں مارنا، دھمکیاں دینا، جلسے جلوسوں سے غائب ہونا اور پھر نمودار ہونا اور آنیاں جانیاں یہ دونوں شخصیتیں کسی نورا کشتی کی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سب عمران خان کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا، کارکنوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی 25 اکتوبر کو جیل سے رہا ہونے کے بعد لاہور کے بجائے پشاور روانہ ہوئیں تھی۔

بشریٰ بی بی کو پارٹی قیادت کی جانب سے تحفظات سے آگاہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ پشاور روانہ ہو گئیں تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024