• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

سندھ ہائی کورٹ نے خرم شیر زمان کی سفری پابندی ختم ہونے پر درخواست نمٹادی

شائع October 29, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کی بیرون ملک سفر پر پابندی ختم ہونے پر درخواست نمٹادی۔

سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی بیرون ملک سفر کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خرم شیرزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور نو فلائی لسٹ سےخارج کردیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خرم شیر زمان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جارہی اور اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ درخواست گزار کا نام نو فلائی لسٹ میں ہے اس لیے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوسکتی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خرم شیر زمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے ہیں، عمرے کی ادائیگی کے لئے انہیں پاسپورٹ کی تجدید کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل خرم شیر زمان کی بیرونِ ملک سفر کی اجازت سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست میں وزارت داخلہ ، ایف آئی ایمیگریشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024