• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج: بیرسٹر گوہر کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع

شائع October 29, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بیرسٹرگوہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر گوہر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عبوری ضمانت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی۔

اس سے قبل، اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے سے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو گرفتار کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج تھا، تاہم اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر کو تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کردیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024