• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

شائع October 29, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں آج سے شروع ہونے والے 2 روزہ فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے، ان کی ولی عہد محمد بن سلمان و دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کا امکان ہے۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فیوچر انویسٹمنٹ فورم ممالک کو اقتصادی استحکام اجاگر کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے اور پائیدار مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے کے لیے اہم پلیٹ فارم ہے۔

فیوچر انویسٹمنٹ فورم اجلاس میں عالمی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، تعلیم، توانائی، مالیات اور علاج معالجے اور پائیداری جیسے بڑے مسائل حل کرنا ہے۔

توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

فریقین پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان معاشی اور تذویراتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے اور معیشت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید اضافے کے امکانات کا جائزہ بھی لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ فورم کی آٹھویں کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024