• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شکارپور: کچے میں پولیس، رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 2 مغوی بازیاب

شائع October 28, 2024 اپ ڈیٹ October 29, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سندھ کے ضلع شکارپور کی حدود میں کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرکے 2 مغیوں کو بازیاب کروالیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شکارپور شاہزیب چاچر نے کہا کہ کچو کیٹی میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو 2 مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بازیاب کیے جانے والوں میں پنجاب کا رہائشی عبدالحمید بلوچ اور کراچی کا رہائشی علی عباس شامل ہیں، ڈاکوؤں نے دونوں شہریوں کو ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کرکے اغوا کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شکارپور میں ہی پولیس اور رینجرز نےکچے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد 2 کمسن مغوی بچوں اور ایک پولیس اہلکارکو بازیاب کرالیا تھا۔

پولیس نے رینجرز کے ہمراہ کچے میں ناپرکوٹ تھانہ کی حدود میں آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، فائرنگ کے تبادلےکے بعد 5 سالہ ولید میمن اور 2 سالہ ناصر عباس سمیت محمد اسمٰعيل شرنامی اہلکارکو بازیاب کر لیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024