• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:18pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:18pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:40pm

لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 707 کی انتہائی نقصان دہ حد تک جا پہنچا

شائع October 28, 2024
فضائی آلودگی سے شدید متاثر لاہور کی ایک سڑک کا منظر— فوٹو: وائٹ اسٹار
فضائی آلودگی سے شدید متاثر لاہور کی ایک سڑک کا منظر— فوٹو: وائٹ اسٹار

لاہور میں موسم سرما کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی فضائی آلودگی انتہائی نقصان دہ حد تک بڑھ گئی، اتوار کو صوبائی دارالحکومت دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 707 کی انتہائی نقصان دہ حد تک پہنچ گیا۔

گوکہ پیر کو فضائی آلودگی کی شدت میں معمولی کمی آئی ہے تاہم آج بھی 661 اے کیو آئی کے ساتھ لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔

دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی ویب سائٹ آئی کیو ایئر ڈاٹ کام کے مطابق اتوار کو صبح 7 سے 8 بجے کے دوران لاہور 707 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا۔

واضح رہے کہ اے کیو آئی فضا میں پائی جانے والی آلودگی کی مختلف اقسام کا ایک پیمانہ ہے جس میں فائن پارٹیکیولیٹ میٹر (پی ایم 2.5)، کورس پارٹیکیولیٹ میٹر(پی ایم 10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ( این او 2 ) اور اوزون (او3) کو شمار کیا جاتا ہے۔

صفر سے 50 اے کیو آئی کو بہترین جبکہ 51 سے 100 اے کیو آئی کو معتدل تصور کیا جاتا ہے، اسی طرح 101 سے 150 اے کیو آئی کو حساس گروپ کے افراد کےلیے غیر صحت مند، 151 سے 200 اے کیو آئی کو غیر صحت مند، 201 سے 300 اے کیو آئی کو انتہائی غیر صحت مند جبکہ 301 سے زائد اے کیو آئی کو انتہائی نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے۔

اتوار کو صبح 8 بجے لاہور کا اے کیو آئی 707 رہا جبکہ 7 بجے 696 اور 9 بجے 700 ریکارڈ کیا گیا۔ بعدازاں اے کیو آئی گرنا شرو ع ہوا اور صبح 10 بجے 537 پر آگیا، 11 بجے 350 اور رات 9 بجے 236 تک گرگیا، اتوار کو لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا جس کے بعد دوسرا نمبر نئی دہلی کا تھا جس کا اے کیو آئی 499 ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح اتوار کی صبح لاہور میں فائن پارٹیکیولیٹ میٹر ( پی ایم 2.5) کی شدت 249 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی جو کہ عالمی ادارہ صحت کی سالانہ ایئر کوالٹی گائیڈ لائن کی شرح سے 49.8 فیصد زیادہ ہے۔

پیر کو بھی لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، رات 2 بجے لاہور کا اے کیو آئی 661 ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح 3 سے 4 بجے کے دوران اس کا اے کیو آئی 625، 4 سے 5 بجے کے دوران 601، 5 سے 6 بجے کے دوران 541، 6 سے 7 بجے کے دوران 523 اور صبح 7 سے 8 بجے کے دوران 545 ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بجے کے بعد لاہور میں آلودگی میں خاصی حد تک کمی آئی 11 بجے اے کیو آئی 299 ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوپہر 12 سے ایک بجے کے درمیان اے کیو آئی 257 ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کو بھی لاہور کے بعد نئی دہلی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جس کا اے کیو آئی 175، چین کا شہر ووہان 160 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انڈونیشیا کا شہر جکارتا 159 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، 153 پوائنٹس کے ساتھ ممبئی پانچویں اور 151 پوائنٹس کے ساتھ کراچی دنیا کا چھٹا آلودہ ترین شہر ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 29 اکتوبر 2024
کارٹون : 28 اکتوبر 2024