• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کراچی: ریڈ زون میں احتجاج کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کچھ دیر حراست میں رہنے کے بعد رہا

شائع October 27, 2024
پی ٹی آئی رہنما کو پریس کلب کے باہراحتجاج کرنے پر حراست میں لیا گیا — فوٹو: ڈان نیوز
پی ٹی آئی رہنما کو پریس کلب کے باہراحتجاج کرنے پر حراست میں لیا گیا — فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں ریڈزون میں احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو پولیس کی جانب سے کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عالمگیر خان اپنی سماجی تنظیم فکس اٹ کے پلیٹ فارم سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے آئے تھے، اس دوران پولیس نے عالمگیر خان کو حراست میں لے لیا تھا۔

پولیس کے مطابق ریڈ زون کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گورنر ہاؤس اور اطراف کے علاقے کو ریڈ زون قرار دے رکھا ہے جس میں احتجاجی مظاہروں اور جلسے جلوس پر پابندی عائد ہے، کراچی پریس کلب بھی ریڈ زون کی حدود میں آتا ہے جس کے باعث پولیس یہاں احتجاج کرنے والوں کو بھی گرفتار کرتی آئی ہے۔

گزشتہ دنوں سندھ رواداری مارچ اور تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کے احتجاج کی کال پر بھی پولیس نے پریس کلب اور گورنر ہاؤس جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا تھا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تھا، اس دوران پولیس اور ٹی ایل پی کے کارکنوں میں جھڑپ کے دوران ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024