• KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:54pm
  • LHR: Asr 3:40pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:54pm
  • LHR: Asr 3:40pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

پشاور: فیکٹری میں لگی آگ پر 25 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

شائع October 27, 2024 اپ ڈیٹ October 28, 2024 12:24am
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پشاور کے علاقے حیات آباد کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 25 گھنٹے بعد قابو پایا لیا گیا، 100 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے 25 فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے شعلوں پر قابو پایا جب کہ بار بار چنگاریاں بھڑکنے سے کولنگ کے عمل میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو کی 25 گاڑیاں اور 100 سے زائد اہلکار شعلوں پر قابو پانے میں مصروف رہے اور ریسکیو ٹیم نے عمارت کو خستہ حال قرار دے دیا۔

قبل ازیں ریسکیو حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ آگ پر 90 فیصد قابو پالیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد نے بتایا کہ ریسکیو کے عمل میں 120 اہلکاروں نے حصہ لیا جو مسلسل فائر فائٹنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کہ آگ بجھانے میں 25 سے زائد گاڑیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، کیمیکل کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کے لیے فوم کا بھی استعمال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق آگ پر قابو پانے میں چارسدہ، مردان، صوابی اور ضلع خیبر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ آگ بجھانے کے دوران متعدد فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 اکتوبر 2024
کارٹون : 27 اکتوبر 2024