• KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:54pm
  • LHR: Asr 3:40pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:54pm
  • LHR: Asr 3:40pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں ایل پی جی کی دکان میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

شائع October 27, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رہائشی عمارت میں واقع ایل پی جی دکان میں گیس ری فیلنگ کے دوران آگ لگنے سے دکان میں موجود 2 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 16 میں رہائشی عمارت صغیر سینٹر میں واقع ایل پی جی دکان میں گیس ری فیلنگ کے دوران آگ لگی۔

آگ لگنےکے باعث رہائشی عمارت کےکئی فلیٹ دھواں بھرجانے کے بعد خواتین اور بچےفلیٹوں سے باہر نکل آئے۔

آگ لگنے کی وجہ سے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ کی طرف والی سڑک پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 اکتوبر 2024
کارٹون : 27 اکتوبر 2024