• KHI: Fajr 5:20am Sunrise 6:36am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:15am
  • ISB: Fajr 4:59am Sunrise 6:23am
  • KHI: Fajr 5:20am Sunrise 6:36am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:15am
  • ISB: Fajr 4:59am Sunrise 6:23am

شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

شائع October 26, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق میر علی کے علاقے عیدک میں چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس اہلکاروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 اکتوبر 2024
کارٹون : 26 اکتوبر 2024