• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں پولیو پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا

شائع October 26, 2024
— فوٹو: ڈبلیو ایچ او
— فوٹو: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک میں پولیو وائرس دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے اور یورپی یونین کا پولیو فری اسٹیٹس ختم ہوسکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے 24 اکتوبر کو عالمی یوم تحفظ پولیو کے موقع پر جاری کردہ اپنی رپورٹ میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں پولیو کی تشخیص اور اس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے گئے انتظامات پر اظہار تشویش کیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگرچہ 2023 کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں کہیں بھی پولیو وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی، تاہم خطے میں مذکورہ وائرس سے تحفظ کے اقدامات سست روی کا شکار ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے یورپی یونین کے رکن ممالک میں دوبارہ پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پولیو وائرس کے نمونوں کی تشخیص اور اس سے بچاؤ کے سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق خصوصی طور پر یورپی یونین کے 6 رکن ممالک میں پولیو کے دوبارہ پھیلنے کے امکانات ہیں، مذکورہ ممالک خطرے سے دوچار ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق آسٹریا، بیلجیم اور رومانیہ سمیت یورپی یونین کے 6 ممالک میں پولیو کے دوبارہ پھیلنے کا سخت خدشہ ہے، اس لیے وہاں تحفظ کے اقدامات سخت کیے جائیں۔

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے فلسطین، اسرائیل اور دیگر جنگ زدہ ممالک میں بھی پولیو کے مزید پھیلنے کا امکان ظاہر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024