• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

علی ظفر کے گانے میں پہلی بار اہلیہ عائشہ فضلی جلوہ گر

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول گلوکار و موسیقار علی ظفر نے اپنا نیا گانا ’فیڈ‘ ریلیز کردیا، جس میں پہلی بار ان کی اہلیہ عائشہ فضلی بطور ماڈل جلو گر ہوئی ہیں۔

گانے میں شہرت، میڈیا کے منفی اثرات اور چیلنجز کو اجاگر کیا گیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سپر اسٹار شوبز کی چکا چوند دنیا میں کس طرح مختلف طرح کے چیلنجز کا سامنا کرتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ میڈیا کی چکا چوند دنیا میں مشکلات کو کم کرنے کے لیے کس طرح کسی بھی فنکار کے لیے اس کے اپنے کیسے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

گانے کی ویڈیو میں پہلی بار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی بھی جلوہ گر ہوئی ہیں جو کہ اپنے شوہر کو تنہائی کے شکار ہونے کے وقت حوصلہ دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

“ فیڈ“ کی شاعری اور موسیقی بھی خود علی ظفر نے ہی ترتیب دی ہے جب کہ ویڈیو کی ہدایات بھی انہوں نے خود ہی دی ہیں اور اسے پروڈیوس بھی خود ہی کیا ہے۔

گانے کی ریلیز پر علی ظفر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”فیڈ“ کے ذریعے وہ کسی بھی فنکار کی ذہنی اور جذباتی صحت پر شوبز کے اثرات کا اثر دکھانا چاہتے تھے اور پھر ایسے وقت میں فنکار کو اپنوں کے ساتھ کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں انہوں نے میڈیا کی چکا چوند دنیا میں اپنی تھکاوٹ اور جذباتی صحت کا ایک کمزور پہلو دکھیا گیا ہے جس میں عائشہ فضلی کی موجودگی ان کی مدد کی علامت ہے جو ہمیشہ ان کے لیے مددگار رہی ہیں۔

گانے میں علی ظفر کی اہلیہ آخری حصے میں جلوہ گر ہوتی ہیں، جہاں وہ جذباتی طور پر کمزور پڑنے والے اپنے شوہر کو حوصلہ دیتی دکھائی دیتی ہیں۔

”فیڈ“ کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین نے اس میں عائشہ فضلی کی ادائوں کو بھی سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025