بولڈ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر علیزے شاہ کو تنقید کا سامنا

شائع October 26, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے بولڈ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیے جانے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر متعدد بولڈ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں تنگ ٹی شرٹ اور پینٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز اور تصاویر میں علیزے شاہ کو مختلف گانوں پر پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب گلابی اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ میں شیئر کی گئی تصاویر کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی ویڈیوز کو بیہودہ قرار دیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جہاں مداحوں نے انہیں آڑٖے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔

سوشل میڈیا صافین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے لباس اور انداز کو نامناسب اور قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستانی عرفی جاوید بھی قرار دیا جب کہ انہیں تجویز دی کہ وہ ہمیشہ انسٹاگرام پوسٹس میں اپنے کمنٹس کا سیکشن بند رکھا کریں، تبھی ان کی بچت ہوسکے گی۔

مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پہلے اچھی تھی، اب آہستہ آہستہ وہ بھی خراب ہوتی جا رہی ہیں اور ان کا لباس روز بہ بروز مختصر ہوتا جا رہا ہے۔

کچھ افراد نے انہیں مسلمان ہوکر ایسا بولڈ اور مختصر لباس پہننے کے طعنے بھی دیے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ کچھ پاکستانی اور مسلمان ہونے کا شرم ہی کرلیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025