• KHI: Fajr 5:20am Sunrise 6:36am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:15am
  • ISB: Fajr 4:59am Sunrise 6:23am
  • KHI: Fajr 5:20am Sunrise 6:36am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:15am
  • ISB: Fajr 4:59am Sunrise 6:23am

26ویں آئینی ترمیم نے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا راستہ بند کردیا، رانا ثنااللہ

شائع October 26, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم کے مشیر اور وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اب پاکستان کو چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جائے گا جیسے کے ماضی میں بنایا جاتا رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک کی معشیت و ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل آیا ہے اور اب ملک میں معاشی وسیاسی استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جب حکومت بنائی ڈیفالٹ کاخطرہ لاحق تھا تاہم ہر مرحلے میں مسلم لیگ (ن) لیگ نے سیاسی حقیقت کےطور پر بھرپور کردار ادا کیا ہے اور تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور ہمیشہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کیا جب کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے توانائی بحران پر قابو پایا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ 2017 میں ایک منتخب وزیراعظم کی حکومت کو غیرآئینی طریقے سے ختم کیا گیا، نوازشریف کی قیادت میں پھلتے پھولتے اور ترقی کرتے پاکستان کو ٹریک سے ہٹایا گیا تاہم آج وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو عوامی تائید حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اب پاکستان کو چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جائے گا جن کو پہلے بنایا جاتا تھا، ملک کی خدمت کرتی حکومت کو ختم کرکے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا، اب وہ چور دروازے بند ہوگئے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 اکتوبر 2024
کارٹون : 26 اکتوبر 2024