• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

بڑے صنعتکاروں کا حکومت کی معاشی پالیسی پر عدم اعتماد کا اظہار

شائع October 25, 2024

بڑے صنعتکاروں نے حکومت کی معاشی پالیسی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا اور ان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر سے نکالنے کے لیے حکومت شرح سود سنگل ڈیجٹ اور فی یونٹ بجلی 9 سینٹ پر لانے کا اعلان کرے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران ایوان صنعت و تجارت پاکستان کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں، یو جی بی گروپ کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر اور رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ سمیت دیگر صنعتکاروں نے کہا کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت وینٹی لیٹر پر چلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لے کر ملک کو گرین انرجی سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جائے جبکہ حکومت آسان اور قابل عمل موسم سرما پیکج کا اعلان کرے۔

صنعتکاروں نے کہا کہ وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) صنعتکاروں کو ہراساں کر رہا ہے اور ایف آئی آر درج کرنے کی باتیں کر رہا ہے، تاہم واضح کہہ رہے ہیں کہ کسی بھی صنعتکار کا نام ایف آئی آر میں نہیں آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی کارروائی سے پہلے فیڈریشن کو اعتماد میں لے، روزگار اور برآمدات دینے والوں کے خلاف مقدمات نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر ایک بار پھر ٹیکس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے، معیشت کو وینٹی لیٹر سے نکالنے کے لیے شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے جبکہ حکومت بجلی کی فی یونٹ قیمت 9 سینٹ پر لانے کا اعلان کرے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024