• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:36pm Maghrib 5:13pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:36pm Maghrib 5:13pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm

واٹس ایپ پر انسٹاگرام جیسا اسٹیٹس میں میوزک لگانے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

شائع October 25, 2024
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب سے ایک ایسے فیچر کی تیاری کی جا رہی ہے جو کہ میسیجنگ ایپلی کیشن کے صارفین کو بہت پسند آئے گا۔

خبریں ہیں کہ واٹس ایپ پر فیس بک ریلز اور انسٹاگرام ویڈیوز میں میوزک شامل کرنے جیسا فیچر پیش کیا جائے گا، جس پر ماہرین کی جانب سے کام جاری ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین جب بھی اسٹیٹس یا اسٹوری میں اپنی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو انہیں اس میں میوزک شامل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر فیس بک اور انسٹاگرام ریلز اور اسٹوریز کی طرح صارفین کو اسٹوریز میں میوزک لگانے کا آپشن فراہم کرے گا۔

صارفین جیسے ہی تصویر یا ویڈیو کو شیئر کریں گے تو ان کے پاس اس میں میوزک یا گانا شامل کرنے کا بٹن سامنے آجائے گا اور صارفین گانے کو انسٹاگرام اور فیس بک پر تلاش کرنے کی طرح تلاش کرکے اسے اسٹوری میں شامل کر سکیں گے۔

فوری طور پر مذکورہ فیچر پر آزمائش بھی شروع نہیں کی گئی ہے، تاہم جلد ہی اس پر آزمائش شروع کردی جائے گی، اس کے بعد اسے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس تک پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024