• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

’ٹیکسپو‘ فیشن شو میں ماڈلز کے بولڈ لباس اور پرفامنس پر صارفین برہم

شائع October 25, 2024
— فوٹو: ٹی ڈے اے پی
— فوٹو: ٹی ڈے اے پی

صوبائی دارالحکومت کراچی میں ٹرینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے منعقد کیے گئے ’ٹیکسپو‘ فیشن شو میں ماڈلز کے بولڈ لباس اور بولڈ پرفارمنس پر صارفین کی جانب سے اظہار برہمی کیا جا رہا ہے۔

’ٹیکسپو‘ فیشن شو میں پاکستان کے معروف برانڈز نے اپنے نت نئے دیدہ زیب لباس پیش کیے، جس دوران متعدد خواتین ماڈلز نیم عریاں لباس میں واک کرتی دکھائی دیں۔

برانڈز کی جانب سے پیش کیے گئے ملبوسات میں خواتین ماڈلز نہ صرف کیٹ واک کی بلکہ بعض ماڈلز کو اسٹیج پر ڈانس پرفارمنس بھی کروائی گئی اور ایسی پرفارمنسز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اظہار برہمی کیا گیا۔

فیشن ویک کے دوران جہاں معروف اداکارائیں اور اداکار بھی ملبوسات کو پیش کرتے دکھائی دیے اور ان کی جانب سے بھی بولڈ لباس پر صارفین نے اظہار برہمی کیا، وہیں ابھرتی ہوئی ماڈلز کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بعض ماڈلز نے موسم بہار کے پیش کردہ نئے لباس کو پہن کر اسٹیج پر جلوے بھی بکھیرے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضی کا اظہار کیا اور ایسے شوز کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا۔

زیادہ تر افراد نے فیشن شو کے دوران خواتین ماڈلز کی جانب سے پہنے گئے لباس کو نامناسب قرار دیا گیا، ساتھ ہی صارفین نے ماڈلز کی جانب سے فیشن شو کے دوران ڈانس پرفارمنس پر بھی ناراضی ظاہر کی۔

’ٹیکسپو‘ فیشن ویک کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بعض صارفین نے ’ٹیکسپو‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025