• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

پلاسٹک سرجری کرائی نہ چہرے کی ایک سائیڈ مفلوج ہے، عالیہ بھٹ

شائع October 25, 2024
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود پر پلاسٹک سرجری اور بوٹوکس کروانے کی وجہ سے چہرے کی ایک سائیڈ مفلوج ہونے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حوالے سے مضحکہ خیز افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’مشابیل انڈیا‘ کے مطابق عالیہ بھٹ نے طویل انسٹاگرام اسٹوری میں پہلی بار اپنی پلاسٹک سرجری اور بوٹوکس کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان کے حوالے سے بعض ویڈیوز اور گمراہ کن آرٹیکل انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہے ہیں، جن میں کیے گئے دعوے بے بنیاد ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں۔

عالیہ بھٹ نے لکھا کہ ان سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہےکہ اداکارہ نے مسلسل خوبصورتی بڑھانے کے لیے بوٹوکس کے انجکشن لگوائے اور دوسرے پروسیجرز کروائے جو کہ غلط ہوگئے۔

اداکارہ نے لکھا کہ پوسٹس اور ویڈیوز میں بے بنیاد دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پلاسٹک سرجری اور بوٹوکس کے پروسیجرز غلط ہونے کی وجہ سے عالیہ بھٹ کے چہرے کی ایک سائیڈ مفلوج ہوگئی۔

انہوں نے لکھا کہ ان سے متعلق یہ غلط دلیلیں دی جا رہی ہیں کہ اداکارہ ٹھیک سے بات نہیں کر پاتیں، ان کا منہ مڑ جاتا ہے اور اسی طرح ان کے چہرے پر انتہائی غور و فکر سے مشاہدے کرنے کے بعد غلط دعوے کیے جا رہے ہیں۔

— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ نے لکھا کہ ان کی جانب سے بوٹوکس کروانے اور ان کے چہرے کی ایک سائیڈ کے مفلوج ہونے سے متعلق کوئی تصدیقی حوالہ نہیں دیا گیا، ہوائی باتیں کی گئیں تاکہ انٹرنیٹ پر کلک بیٹس کے ذریعے پیسے کمائے جائیں۔

عالیہ بھٹ نے لکھا کہ خوبصورتی بڑھوانے سمیت دوسرے پروسیجرز کروانا ہر انسان اور خاتون کا حق ہے، جس کا جسم، اس کی اپنی مرضی ہوتی ہے لیکن ان سے متعلق کیے گئے دعووں میں کوئی سچائی نہیں، انہوں نے بوٹوکس کروائے نہ ان کا چہرہ مفلوج ہے۔

عالیہ بھٹ نے خود سے متعلق غلط افواہیں پھیلانے پر اظہار برہمی بھی کیا اور لکھا کہ ایسے غلط دعووں سے ایسے کم عمر افراد کو ٹارگٹ کرکے ان کے ذہنوں میں خوف بٹھایا جا رہا ہے جو کہ بوٹوکس اور میک اپ سرجریز سے متعلق زیادہ معلومات نہیں رکھتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا میں افواہیں تھیں کہ عالیہ بھٹ نے خوبصورتی بڑھانے کے لیے نہ صرف میک اپ سرجری کرائی ہے بلکہ انہوں نے دوسرے پروسیجرز بھی کروائے ہیں، جس کے سائیڈ افیکٹس کی وجہ سے ان کے چہرے کی ایک سائیڈ مفلوج ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024