• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

بڑی عمر کے ہدایت کار نے تعلقات استوار کرنے کا کہا، اریج چوہدری

شائع October 25, 2024
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نتاشا کا کردار ادا کرکے لوگوں کو دیوانہ کرنے والی اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بڑی عمر کے ہدایت کار نے انہیں تعلقات استوار کرنے کے لیے کہا۔

اریج چوہدری کی جانب سے چند ماہ قبل سنو ڈیجیٹل کو دیے گئے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے متعلق حیران کن انکشافات کیے۔

اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے 80 فیصد لوگ برے جب کہ محض 20 فیصد لوگ ہی اچھے ہیں۔

انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ ایک برانڈ نے ان سے فوٹوشوٹ کے لیے رابطہ کیا لیکن مذکورہ برانڈ کے کوآرڈینیٹر نے بھی انہیں غلط میسیجز کرنا شروع کیے اور انہیں میسیجز میں ’سویٹی‘ لکھنے لگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس بات پر غصہ آیا اور انہوں نے مذکورہ شخص کو مزہ چکھانے کے لیے انہیں ’سویٹی‘ کہنا شروع کیا اور پھر ان سے شوٹنگ سے قبل ملنے کا کہا تو وہ شخص خوش ہوگیا۔

اریج چوہدری کے مطابق وہ اپنے گارڈز کے ساتھ اس شخص سے ملنے گئیں لیکن اس شخص کو پہلے ہی اس کا علم ہوچکا تھا، تاہم اس باوجود وہ لوکیشن پر گئیں اور اس شخص کو مزہ چکھایا۔

شوبز انڈسٹری میں رہنے کے لیے کیا کیا کرنا پڑتا ہے؟ کہ سوال پر اریج چوہدری نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں رہنے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے، بہت ساری چیزیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔

اداکارہ نے ایک اور واقعہ سنایا کہ ایک معروف ہدایت کار نے ان سے ڈرامے کے لیے آڈیشن لیا اور ان کا آڈیشن اچھا ہونے کے باوجود انہیں کاسٹ نہیں کیا۔

اریچ چوہدری کا کہنا تھا کہ کاسٹ نہ کیے جانے کا سبب پوچھے جانے پر ہدایت کار نے انہیں کہا کہ آپ نے مجھے گرین سگنل نہیں دیا، اس لیے آپ کو کاسٹ نہیں کیا جب کہ دوسری لڑکی نے مجھے گرین سگنل دیا، اس لیے انہیں کاسٹ کرلیا۔

اداکارہ کے مطابق مذکورہ ہدایت کار نے انہیں کہا کہ آپ اتنی خوبصورت اور پرکشش ہیں، اگر آپ گرین سگنل نہیں دیں گی تو آپ کو کیسے کاسٹ کر سکتا ہوں؟

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں اسی ہدایت کار نے مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ شروع ہونے کے کچھ دن بعد ہی انہیں کال کرکے کام کے لیے بلالیا،کیونکہ جس لڑکی کو انہوں نے گرین سگنل ملنے پر کاسٹ کیا تھا، انہیں اداکاری نہیں آتی تھی اور ان کے پیسے ضائع ہو رہے تھے، اس لیے انہوں نے انہیں ہی بلالیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں اریج چوہدری نے انکشاف کیا کہ ایک معروف اور بڑی عمر کے ہدایت کار نے ان سے تعلقات استوار کرنے کی فرمائش کی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ زائد العمر شخص نے شادی نہیں بلکہ ایسے ہی رومانوی تعلقات استوار کرنے کے لیے انہیں میسیجز کیے اور یہ کہ وہ ان سے زائد العمر تھے اور بہت معروف ہیں۔

اگرچہ اریج چوہدری نے بتایا کہ ہدایت کاروں نے ان سے نامناسب مطالبات کیے، تاہم انہوں نے کسی بھی ہدایت کار کا نام نہیں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024