• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:45pm

بلیو ایریا میں احتجاج: پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سمیت 78 ملزمان کے نام مقدمے سے خارج

شائع October 25, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بلیو ایریا چائنا چوک میں احتجاج سے متعلق مقدمے سے پی ٹی آئی کے دو اراکین صوبائی اسمبلی اور خیبرپختونخوا کے 34 پولیس اہلکاروں سمیت 78 ملزمان کے نام مقدمے سے خارج کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم نے مقدمے کی سماعت کی جہاں دوران سماعت وکلا نے عدالت کو مقدمے کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

کیس کے ملزمان میں اراکین صوبائی اسمبلی انور زیب اور ملک لیاقت بھی شامل تھے۔

ملزمان کے وکیل انصر محمود کیانی نے کہا کہ سارے ملزمان کو کل ضمانت ملی لیکن آج سیکریٹریٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان نے میریٹ پر توڑ پھوڑ اور ڈکیتی کی؟ کیا وہاں دہشت گردی کی دفعہ نہیں بنتی تھی، کل جن مقدمات میں ضمانت ملی ان میں بھی یہ سب ملزمان نامزد تھے۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ سیکریٹریٹ اور تھانہ کوہسار کے مقدمے میں دو گھنٹے کا فرق ہے، یہ وہی ملزمان ہیں جو تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے۔

عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے لائے گئے تمام ملزمان کو ڈسچارج کر دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے 2 اراکین صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا پولیس کے 34 اہلکاروں اور ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے 42 ملازمین کے نام بھی مقدمے سے خارج کردیے۔

کارٹون

کارٹون : 26 اکتوبر 2024
کارٹون : 25 اکتوبر 2024