• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

حنا دلپذیر مجھ سے کم عمر ہونے کے باوجود ڈرامے میں ’ماں‘ بنیں، نبیل ظفر

شائع October 25, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ، ہدایت کار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے کہا ہے کہ اداکارہ حنا دلپذیر ان سے کم عمر ہونے کے باوجود کامیڈی ڈرامے ’بلبلے‘ میں کام کرنے کے لیے رضامند ہوئیں۔

نبیل ظفر نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ’بلبلے‘ پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ کامیڈی ڈرامے کو 15 سال مکمل ہوچکے اور اب مذکورہ ڈرامے مزید چلے گا۔

نبیل ظفر کے مطابق پہلی بار 2009 میں ’بلبلے‘ کو نشر کیا گیا تھا اور انہوں نے مذکورہ ڈرامے کو دفتر سمیت دوسرے اخراجات چلانے کی غرض سے بنایا تھا۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ 2009 میں انہوں نے ڈرامے کا پہلا سیزن مجموعی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا، تاہم انہوں نے ڈرامے کی لاگت نہیں بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ پیسے بچانے کے لیے انہوں نے خود بھی ’بلبلے‘ میں کام کیا اور بھی بہت سارے کام انہوں نے خود کیے تاکہ پیسے بچائے جا سکیں۔

نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سال سے ’بلبلے‘ کی تقریبا تمام ٹیم وہی ہے، کیمرامین سے لے کر دوسرے اسٹاف تک سب لوگ وہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ابتدائی طور پر حنا دلپذیر کا کردار ڈرامے کا حصہ نہیں تھا، اس کے کردار کو 17 ویں قسط میں متعارف کرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حنا دلپذیر کے ساتھ پہلے ’برنس روڈ کی نیلوفر‘ جیسا منصوبہ کیا تھا، اس لیے انہوں نے انہیں ہی کاسٹ کرنا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حنا دلپذیر کو فون کیا اور انہیں ڈرامے کے کردر سے متعلق بتایا، جس پر وہ رضامند ہوگئیں۔

نبیل ظفر کے مطابق انہوں نے حنا دلپذیر کو کہا کہ ممکن ہے کہ وہ مجھ سے چند سال کم عمر ہوں لیکن ڈرامے میں وہ ان کی ماں بنیں گی، جس پر اداکارہ ہنس پڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حنا دلپذیر نے مسکراتے ہوئے ان کی پیش کش قبول کی اور ان سے کم عمر ہونے کے باوجود ’بلبلے‘ میں ان کی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024