• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سنگجانی مقدمے میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 19 نومبر تک توسیع

شائع October 25, 2024
پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹو: فیس بک
پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹو: فیس بک

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سنگجانی میں جلسہ پر مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں 19 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی جہاں دوران سماعت زرتاج گل اپنے وکلا سردار مصروف خان، انصر کیانی اور آمنہ علی کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

وکیل صفائی سردار مصروف خان نے موقف اپنایا کہ تھانہ سنگجانی کے درج مقدمے میں شریک ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر کی جانب سے دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا اور استدعا کی کہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں کے ساتھ ہی اس ضمانت کو بھی سنا جائے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے زرتاج گل کی درخواست ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی رہنماؤں بالخصوص وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اشتعال انگیز تقاریر کی تھیں جبکہ وزیر اعلیٰ نے صحافی برادری کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی۔

اس کے بعد حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024