• KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 5:56pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:40pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:45pm

نواز شریف غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں دبئی پہنچ گئے

شائع October 25, 2024
— فوٹو: فائل
— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں دبئی پہنچ گئے جبکہ دورے کے دوران ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے آج صبح دبئی روانہ ہوئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ دبئی میں نواز شریف ایک روز قیام کرنے کے بعد لندن جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 29 اکتوبر کو لندن سے نواز شریف امریکا جائیں گے، جہاں وہ 4 روز رکنے کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے والے دنوں میں ایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے تو دوسری طرف پارٹی کے قائد مبینہ طور پر بیرون ملک دورے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اکتوبر کے پہلے ہفتے میں امریکا اور برطانیہ کے نجی دورے پر روانہ ہوں گے۔

ان کے لندن کے اس دورے پر ممکنہ طبی معائنے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

تاہم سینیٹ کے بعد 21 اکتوبر کو 26ویں آئینی ترمیمی بل ایوان زیریں سے بھی دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور ہو گیا تھا، جس کے بعد ایک مہینے سے جاری سیاسی مذاکرات کا عمل پیر کی صبح اپنے اختتام کو پہنچ گیا تھا۔

قومی اسمبلی میں قائد میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ ’میں چاہتا تھا کہ خواجہ صاحب اپنی تقریر کے اختتام پر ایک چھوٹا سا شعر پڑھ دیں، جو میں لکھ کر انہیں دینا چاہ رہا تھا لیکن انہوں نے جلدی سے اپنی تقریر ختم کردی‘۔

نواز شریف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’عدلیہ کے ہاتھوں جو دکھ ہم نے اٹھائے ہیں تو عدلیہ کے کردار پر ایک شعر ہے‘، پھر انہوں نے یہ شعر پڑھا؛

ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا زہر بھی دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پینا ہوگا جب میں پیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا بھی نہیں جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہوگا

کارٹون

کارٹون : 26 اکتوبر 2024
کارٹون : 25 اکتوبر 2024