• KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am
  • KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کا الوداعی عشائیہ

شائع October 24, 2024 اپ ڈیٹ October 25, 2024 12:52am
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی عشائیےکا اہتمام کیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق عشائیے میں ‏نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس عرفان سادات نے شرکت کی۔

عشائیے میں ایڈہاک ججز سپریم کورٹ جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شریک تھے۔

ان کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی ڈنر میں شریک ہوئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے، وہ سپریم کورٹ میں اپنا آخری روز چیمبر میں گزاریں گے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری روز کا عدالتی روسٹر جاری کردیا جس کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے بلکہ چیمبر ورک کریں گے۔

سپریم کورٹ میں زیر تعمیر بنیادی حقوق کی یادگار کا افتتاح بھی آج ہوگا، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا، چیف جسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ رخصت پر ہونے کی وجہ سے فل کورٹ ریفرنس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024