• KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am
  • KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am

پنجاب پولیس کا میانوالی میں آپریشن، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک

شائع October 24, 2024 اپ ڈیٹ October 25, 2024 12:17am
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پنجاب پولیس نے ضلع میانوالی میں کامیاب آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ محکمے کو میانوالی کے علاقے ملا خیل میں خوارج دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارجی ہلاک کردیے گئے جبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے تمام افسران اور جوان فائرنگ میں محفوظ رہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے اور ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024