• KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am
  • KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am

ٹیکس اور محصولات کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے، وزیراعظم

شائع October 24, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس اور محصولات کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) میں اصلاحات کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ایف بی آر کے افسران کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ اور اسے مؤثر طور پر بروئے کار لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے ٹیکس دہندگان کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے اور پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کی تعمیر نو کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ٹیکس اور محصولات کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف بی آر نے نے محکمے میں زیر التوا معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے اپنے افسران کو نئے اختیارات تفویض کیے تھے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ایف بی آر کے 3 ڈائریکٹر جنرلز، 4 چیف کسٹم کلکٹرز، 19 ڈائریکٹرز، 14 کلکٹرز سمیت کمانڈنٹ کسٹم انفورسمنٹ اسکول پشاور کو نئے اختیارات سونپے گئے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024