• KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am
  • KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am

بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان بھی آج نہیں تو کل رہا ہوجائیں گے، مولانا عبدالغفور حیدری

شائع October 24, 2024
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری — فائل فوٹو: ڈان نیوز
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری — فائل فوٹو: ڈان نیوز

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں شامل تھی، جبکہ بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان بھی آج نہیں تو کل رہا ہوجائیں گے۔

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئینی ترمیم میں پی ٹی آئی مکمل طور پر ہمارے ساتھ تھی، یہاں تک کہ ہم نے سب چیزیں طے ہونے کے بعد پورا مسودہ پی ٹی آئی کو فراہم کیا تھا۔

سیکریٹری جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ تمام قیادت نے مسودے پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا تھا بلکہ اسے مکمل درست قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے جیلوں میں ہونے کی وجہ سے ہم نے خود انہیں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے سے روکا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024