• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

چاہت فتح علی خان نے کرن جوہر کو مفت میں کام کی پیش کش کردی

شائع October 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی جانب سے تعریفیں کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پیش کش کی ہے کہ وہ ان کی فلم میں مفت میں کام کرنے کو تیار ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کرن جوہر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں کنگ میکر بھی قرار دیا۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی ویڈیو میں بھارتی فلم ساز کی جانب سے حال ہی میں تعریفیں کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کامیڈین گلوکار نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ کرن جوہر کی تعریف کے بعد تین رات نیند نہیں کر سکے، انہیں نیند ہی نہیں آئی کیوں کہ اتنی بڑی شخصیت نے ان کی تعریف کردی۔

انہوں نے کرن جوہر کی لمبی عمر کی دعائیں کرتے ہوئے انہیں دعا دی کہ وہ مزید 120 سال تک زندہ رہیں اور یوں ہی وہ فلمیں بناتے رہیں۔

چاہت فتح علی خان نے کرن جوہر کو پیش کش کی کہ وہ ان کی فلم میں مفت میں کام کرنے کو تیار ہیں، ان کی خواہش ہے کہ بھارتی فلم ساز انہیں کام کرنے کا موقع دیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرن جوہر انہیں اپنی کسی فلم میں کام کرنے کا موقع دیں گے اور وہ ان کی فلم میں مفت میں ہی کام کر لیں گے۔

خیال رہے کہ کرن جوہر نے کچھ دن قبل چاہت فتح علی خان کی جانب سے بھارتی گانے ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ کی کاپی کرنے پر مزاحیہ انداز میں تعریفیں کی تھیں اور ان کا گانا شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو انسٹاگرام پر تجویز دی تھی کہ وہ چاہت فتح علی خان کا گانا لازمی سنیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024