• KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am
  • KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:51am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:21am

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری روز کا عدالتی روسٹر جاری

شائع October 24, 2024
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ— فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ— فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری روز کا عدالتی روسٹر جاری کردیا، وہ آخری روز چیمبر ورک کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آخری روز کسی بھی بینچ میں شامل نہیں ہیں، روسٹر کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس کل صبح 10 بج کر 30 منٹ پر ہوگا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ چھٹی پر ہوں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو 7 بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں، بینچ نمبر ایک میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ، بینچ نمبر 2 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 3 میں جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عرفان سادات، بینچ نمبر 4 میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس شہزاد احمد خان، بینچ نمبر 5 میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔

روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ بینچ نمبر 6 میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن اور بینچ نمبر 7 میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 25 اکتوبر جمعہ کے روز ریٹائر ہو جائیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا تھا جبکہ صدر آصف زرداری نے ان کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دی ہے جس کے بعد وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا، جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر کوعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

گزشتہ روز نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ساتھی ججز کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا تھا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کرکے مبارک باد پیش کی ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید نے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024