• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے 3 راکٹ داغے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس

شائع October 23, 2024 اپ ڈیٹ October 24, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے 3 راکٹ داغے گئے تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق 2 راکٹ سڑک پر گرے جبکہ ایک راکٹ اچکزئی کالونی میں گھر کی دیوار کو لگا۔

پولیس نے بتایا کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024