• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:21pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:45pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:21pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:45pm

معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کیلئے ایف بی آر افسران کو نئے اختیارات تفویض

شائع October 23, 2024
— فائل فوٹو: ایف بی آر ویب سائٹ
— فائل فوٹو: ایف بی آر ویب سائٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محکمے میں زیر التوا معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے اپنے افسران کو نئے اختیارات تفویض کر دیے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے 3 ڈائریکٹر جنرلز، 4 چیف کسٹم کلکٹرز، 19 ڈائریکٹرز، 14 کلکٹرز سمیت کمانڈنٹ کسٹم انفورسمنٹ اسکول پشاور کو نئے اختیارات سونپے گئے۔

مراسلے کے مطابق ڈی جی کسٹم انفورسمنٹ اسلام آباد، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ کراچی، حیدر آباد، گڈانی، کوئٹہ اور لاہور کی مانیٹرنگ کریں گے۔

اس میں کہا گیا کہ ڈی جی کسٹم انفورسمنٹ ملتان، سرگودھا، اسلام آباد، پشاور، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر انفورسمنٹ اور کسٹم انفورسمنٹ اسکول پشاور کے معاملات کی بھی مانیٹرنگ کریں گے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ایف بی آر کے 19 ڈائریکٹرز اور 14 کلکٹرز کو بھی نئے ٹاسک دے دیے گئے، کمانڈنٹ کسٹم انفورسمنٹ اسکول پشاور کو بھی نئے ٹاسک دے دیے گئے۔

اس میں کہا گیا کہ افسران کو نئے اختیارات تفویض کرنے کا مقصد زیر التوا محکمانہ معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024