• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پاکستان اور سعودی عرب کا اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

شائع October 23, 2024
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے— فوٹو: وزات خزانہ پاکستان ایکس
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے— فوٹو: وزات خزانہ پاکستان ایکس

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی ہم منصب محمد الجدان نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں وزرات خزانہ نے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے دوران سعودی وزیر خزانہ کے ساتھ ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری اقتصادی امور، گورنر اسٹیٹ بینک اور مالیاتی شعبے کے دیگر اہم عہدیداروں پر مشتمل پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

پاکستانی وفد ایک ہفتے کے دورے کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے رہنماؤں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کرے گا، اس دوران دو طرفہ ملاقاتیں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جس میں پاکستانی حکام اور چین، سعودی عرب، ترکیہ کے ہم منصبوں سمیت دیگر اتحادیوں کے درمیان بات چیت کا بھی امکان ہے۔

وزرات خزانہ کے بیان کے مطابق دونوں وزرا کے درمیان ملاقات میں مشترکہ سود مند معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے، دو طرفہ تجارت کو بڑھانے اور اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ملاقات کے دوران سعودی وزیر نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اپنے تجربہ بیان کیا جبکہ دونوں فریقین نے مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری طرف محمد اورنگزیب نے ترکیہ کے وزیر خزانہ سے ایک علیحدہ ملاقات میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے موجودہ حجم کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔

ترکیہ کے وزیر خزانہ محمت سمسیک کے ساتھ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

انہوں نے ملاقات کے دوران مزید کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے تجربے سے سیکھ سکتا ہے، انہوں نے ترک کمپنیوں کو پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ سود مند منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت بھی دی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024