• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شادی کے 7 سال بعد صحیفہ جبار کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

شائع October 23, 2024 اپ ڈیٹ October 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کردیا۔

صحیفہ جبار نے 23 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، تاہم انہوں نے کوئی کیپشن نہیں لکھا۔

تصویر میں اداکارہ مسکراتی دکھائی دیتی ہیں اور انہوں نے مکمل لباس پہن رکھا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کیے جانے پر شوبز شخصیات نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

شوبز شخصیات کی طرح مداحوں نے بھی ان کی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ و ماڈل نے دسمبر 2017 میں دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی، ماضی میں ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں بھی آتی رہیں، جنہیں اداکارہ نے مسترد کردیا تھا۔

اب شادی کے سات سال بعد انہوں نے بے بی بمپ کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی جانب اشارہ دے دیا۔

صحیفہ جبار کی جانب سے بے بی بمپ کے ستاھ ایسے وقت میں تصویر شیئر کی گئی ہے جب کہ حالیہ کچھ عرصے میں اداکارہ متعدد انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ڈپریشن میں مبتلا رہنے کا اعتراف کر چکی ہیں۔

صحیفہ جبار گزشتہ کچھ عرصے کے دوران متعدد انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتا چکی ہیں کہ وہ شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار رہی ہیں اور تاحال ذہنی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024