• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:21pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:45pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:21pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:45pm

سونے کی فی تولہ قیمت بُلند ترین سطح 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی

شائع October 23, 2024
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بُلند ترین سطح 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے کا ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا تھا کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ 500 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کا ہوگیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اکتوبر 2024
کارٹون : 23 اکتوبر 2024