• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

وزیراعظم کا پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہار تشویش، اجلاس طلب کرلیا

شائع October 22, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جب کہ پولیو سے متعلق اجلاس بھی طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے 26 ویں آئینی ترمیم پر سیاسی پارٹیوں اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم 2006 کے میثاق جمہوریت کی تکمیل ہے، عدالتی اصلاحات، نظام عدل کی بہتری کیلیے ترمیم ناگزیر تھی۔

اجلاس کے دوران شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کےکامیاب انعقاد پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے ایس سی او اجلاس کے لیے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پولیو کیسز میں اضافے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

شہباز شریف نے انسداد پولیو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔

بعد ازاں، وفاقی کابینہ نے گھریلو تشدد کی روک تھام کے بل کو متعلقہ کمیٹی میں بھیجنے کی منظوری دی۔

بریفنگ کے دوران شرکا کو بتایا گیا کہ قانون سازی کے ذریعے گھریلو تشدد پر سزا دلانے میں بھی مدد ملے گی، بل گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے انسٹی ٹیوشنل فریم ورک فراہم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024