• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

بولی وڈ نے ریشماں کے گانے ’اکھیاں دے کول کول‘ کو کاپی کرلیا

شائع October 21, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی آنے والی سسپنس تھرلر فلم ’دو پتی‘ میں فلم ساز نے پاکستان کی مایہ ناز مرحومہ گلوکارہ ریشماں کے گانے ’اکھیاں دے کول کول‘ کی کاپی کو شامل کرلیا۔

کاجول اور کریتی سینن جیسی اداکاراؤں کی کاسٹ پر مبنی فلم ’دو پتی‘ کو 25 اکتوبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا، جس میں متعدد گانوں کو پرانے گانوں سے کاپی کرکے شامل کیا گیا ہے۔

اسی فلم میں پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ مرحومہ ریشماں کے مقبول گانے ’اکھیاں نوں رہن دے، آکھیاں دے کول کول‘ کو کاپی کرکے شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے پنجابی کلاسیکل گانے کی کاپی کو شلپا راؤ نے گایا ہے جب کہ نئے گانے کی شاعری کوثر منیر نے لکھی ہے۔

بولی وڈ گانے کی موسیقی تنشک باغچی نے ترتیب دی ہے اور اسے بھارت کے سب سے بڑے میوزک لیبل ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

گانے کو دو قبل ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک یوٹیوب پر اسے 80 لاکھ کے قریب بار دیکھا جا چکا ہے، تاہم دیکھنے والوں نے گانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

زیادہ تر صارفین نے گانے کو کلاسیکل پنجابی گانے کی بدترین کاپی قرار دیا اور ٹی سیریز سمیت بھارتی فلم ساز، موسیقار، گلوکار اور اداکارہ کریتی سینن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

’اکھیاں دے کول‘ کے نام سے جاری کیے گئے گانے میں کریتی سینن پرفارمنس کرتی نظر آتی ہیں جب کہ کاجول بطور پولیس افسر کیس کی گتھی سلجھاتی دکھائی دیتی ہیں۔

ٹی سیریز نے گانے کو ریلیز کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ گانے کی کاپی ریشماں کے 1979 میں ریلیز کیے گئے گانے سے بنائی گئی۔

ٹی سیریز نے یوٹیوب پر اصل گانے کی گلوکارہ سمیت نغمہ نگار اور موسیقار کو بھی کریڈٹ دیا۔

’اکھیاں نوں رہن دے، آکھیاں دے کول کول‘ کو ریشماں نے ابتدائی طور پر 1979 میں گایا تھا اور ان کے اسی گانے کو عاطف اسلم سمیت دیگر گلوکاروں نے بھی گایا۔

اب اسی کلاسیکل گانے کو کاپی کرکے اس کا نیا ورژن بولی وڈ فلم میں شامل کرلیا گیا، اس سے قبل بھی درجنوں بولی وڈ فلموں میں پاکستانی گانوں کی کاپیوں کو شامل کیا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024