• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:22pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:47pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:22pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:47pm

سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد گرفتار

شائع October 21, 2024 اپ ڈیٹ October 22, 2024 12:50am
فوٹو بشکریہ سی ٹی ڈی
فوٹو بشکریہ سی ٹی ڈی

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل کے شہید ہونے کے بعد سی ٹی ڈی نے مخبری پر کارروائی کی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گردوں فرہاد، حاجی رحمٰن اور محمد صغیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور تنظیمی لٹریچر برآمد کر لیا۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مولانا بشیر گروپ سے ہے اور اس نے ہی انہیں کراچی میں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزمان سے برآمد اسلحے کو تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجا جائے گا اور ان سے تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 3 جون کو دہشت گردوں نے سہراب گوٹھ کے علاقے پولیس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد یٰسین شہید اور کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہو گیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اکتوبر 2024
کارٹون : 20 اکتوبر 2024