• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

شائع October 21, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش پر سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش بھی اکتوبر میں ہوئی، ان کے ہاں پہلے دونوں بیٹوں کی پیدائش بھی اسی مہینے میں ہی ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم زرداری کی پیدائش 10 اکتوبر 2021، دوسرے بیٹے میر سجاول زرداری کی پیدائش 6 اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی۔

اب بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش بھی اکتوبر میں ہی ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 20 اکتوبر کو ہوئی۔

بختاور بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے محمود چوہدری سے 31 جنوری 2021 کو شادی کی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی۔

دونوں کی جانب سے اپنے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیے جانے کی پوسٹس پر متعدد سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے جوڑے کو مبارک باد پیش کی۔

بعض افراد نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر ”ماموں“ بن گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024