• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am

ہانیہ عامر شادی نہ کریں، کیریئر پر توجہ جاری رکھیں، ریحام خان

شائع October 21, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم پروڈیوسر، صحافی و ٹی وی میزبان ریحام خان نے ہانیہ عامر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسی طرح کیریئر پر توجہ جاری رکھیں، ابھی وہ شادی نہ کریں۔

ریحام خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں ان سے ہانیہ عامر سے متعلق سوال کیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر اظہار فخر کیا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو متعارف کرایا، ساتھ ہی کہا کہ اگر وہ انہیں متعارف نہ کراتیں تو کوئی اور انہیں متعارف کراتا۔

ریحام خان نے کہا کہ ہانیہ عامر میں ٹیلنٹ موجود تھا، وہ اس وقت بھی ویڈیوز پر ڈب میشنگ کرتی تھیں اور دوسروں کی اچھی نقل اتار لیتی تھیں جب ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز نہیں تھے۔

ان کے مطابق ہانیہ عامر کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور چوں کہ ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نہ صرف ٹیلنٹڈ ہوتے ہیں بلکہ وہ دیکھنے میں پیارے ہوتے ہیں، اس لیے ہانیہ عامر کی اداکاری میں بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتری آئی ہے۔

انہوں نے ہانیہ عامر کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا ڈراما ”کبھی میں کبھی تم“ مکمل طور پر دیکھ رہی ہیں اور پہلی بار وہ کوئی پاکستانی ڈراما پورا دیکھ رہی ہیں۔

ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر کی یہ بات اچھی ہے کہ وہ تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دیتیں، اپنے کام سے کام رکھتی ہیں اور وہ انتہائی اچھا کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ ہانیہ عامر کو بولی وڈ میں کسی اچھے پروجیکٹ میں کام ملے اور ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ انہیں وہاں کام مل جائے گا۔

ریحام خان نے ہانیہ عامر کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں مخاطب ہوتے ہوئے مشورہ بھی دیا کہ وہ فی الحال شادی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر کو اسی طرح اپنے کیریئر پر توجہ جاری رکھنی چاہیے، وہ فی الحال شادی وادی نہ کریں، ان چکروں میں نہ پڑے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024