• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

آئینی ترمیم کا چیلنج، وزیراعظم کا دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

شائع October 20, 2024

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور موجودہ سیاسی صورتحال وزیراعظم شہباز شریف کے لیے بڑا چیلنج بن گئی، وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ترک کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کو سموعہ کے لئے روانہ ہونا تھا

سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24اور25 اکتوبر کو ہونا ہے، ڈان نیوز کے مطابق اب وزیراعظم کے بجائے وزیرخارجہ کی جانب سے پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا مرحلہ مکمل ہونے کی صورت میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج رات سموعہ کے لئے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترامیم کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کیے گئے ہیں جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ ماہ سے ایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے تاہم آئینی ترمیم کے لیے درکار دو تہائی اکثریت کے لیے ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث گزشتہ ماہ سے آئینی ترمیم کو منظور کرانے کی کئی حکومتی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024