• KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:49am Sunrise 6:10am
  • ISB: Fajr 4:54am Sunrise 6:18am
  • KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:49am Sunrise 6:10am
  • ISB: Fajr 4:54am Sunrise 6:18am

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری اتوار کی دوپہر تک مؤخر

شائع October 20, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مسودے کی منظوری کو اتوار کی دوپہر تک کے لیے مؤخر کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئینی ترامیم کے بل کی منظوری دیے جانے کا امکان تھا۔

بل کی منظوری کے لیے تمام وزرا پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے چیمبر میں پہنچے تھے جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی مولانا فضل الرحمٰن سے طویل ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کے بعد کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم کے پارلیمنٹ چیمبر میں پہنچے۔

تاہم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری اتوار کی سہ پہر تک مؤخر کردی گئی۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی شامل تھی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں مشاورت کے بعد ایک مسودے کو فائنل کیا، بلاول بھٹو زرداری سے بھی مشاوت ہوئی جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کی تجاویز کو بھی مسودے کا حصہ بنایا گیا جبکہ آج کابینہ کو میں نے مسودے کے خدوخال کے بارے میں بتایا۔

تاہم اب کابینہ نے اتوار کی دوپہر ڈھائی بجے تک کا وقت لیا ہے، آج مسودے میں کچھ تبدیلیاں ہوں گی اور تبدیلی کے بعد کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

قبل ازیں سینیٹ کے 3 گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کردیا گیا تھا جسے بعد ازاں اتوار کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی رسمی کارروائی کے بعد پہلے اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے، پھر سہ پہر 3 بجے اور پھر شام 6 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اکتوبر 2024
کارٹون : 19 اکتوبر 2024