• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:48pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:48pm

26ویں آئینی ترمیم منظور ہو کر رہے گی، سینیٹر فیصل واڈا

شائع October 19, 2024
سینیٹر فیصل واڈا — فوٹو: ڈان نیوز
سینیٹر فیصل واڈا — فوٹو: ڈان نیوز

سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ کسی کے آنے یا نہ آنے سے فرق نہیں پڑتا، 26ویں آئینی ترمیم منظور ہو کر رہے گی۔

ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بانی کو بیچنے والے بےنقاب ہوچکے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان تحریک انصاف آئیں گے تو عزت محفوظ رہے گی بصورتِ دیگر بھی ترمیم منظور ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیرو سے زیرو ہونے میں وقت نہیں لگتا، رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، کوئی وضاحت نہیں دیں گے۔

سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے پیسے دیے گئے ہیں تو وہ سمجھتا رہے، اگر کوئی کہتا ہے تشدد کیا گیا ہے اورکسی کو اٹھایا گیا ہے تو وہ سمجھتا رہے، اپوزیشن کو جو مرضی سمجھنا ہے وہ سمجھے، ان الزامات پر مزید وضاحت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں پتا ہے ترمیم اب منظور ہو گی، بکاؤ مال کی شکلیں آج آپ نے دیکھ لیں۔

آرٹیکل 8 کو چھیڑنے کے حوالے سے صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چھیڑیں گے اور سب کو چھیڑیں گے، بکاؤ مال پکڑا گیا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ آج پی ٹی آئی کے رہنما اڈیالہ جیل کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس کیوں گئے؟

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس سے واپسی کے بعد سب بتاؤں گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یہاں تک پہنچانے والے یہ بکاؤ مال ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 اکتوبر 2024
کارٹون : 20 اکتوبر 2024