• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی: ضلعی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکنان کو بری کردیا

شائع October 19, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کی ضلعی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گزشتہ روز احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کو رہا کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عدالت نے فیصلہ دیا کہ جب تک دفعہ 144 لگانے والا متعلقہ افسر یا اس کا ماتحت افسر شکایت درج نہ کروائے اس وقت تک ملزمان کے خلاف نہ تو کوئی کارروائی کی جاسکتی ہے اور پولیس خود سے مقدمہ درج نہیں کر سکتی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع جنوبی کی عدالت میں پی ٹی آئی کے 5 گرفتار کارکنان سلیمان، فرحان، سلیم، نعیم الدین اور عبد الوہاب کو پیش کیا گیا، ملزمان کو گزشتہ روز صدر پریڈی اسٹریٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے سندھ حکومت کی جانب سے لگائی گئی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے، مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجا اظہر، فردوس شمیم نقوی، فہیم خان سمیت 400 سے 500 افراد نامزد ہیں۔

بعد ازاں، عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارکنان کو رہا کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے مجوزہ آئینی ترمیم، عمران خان کی رہائی اور ان کے ساتھ جیل میں مبینہ ناروا سلوک کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا تھا۔

پولیس نے ملک بھر سے احتجاج کرنے والے 40 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا تھا جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024