• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:48pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:48pm

حقیقی آزادی مارچ کیس: عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بری

شائع October 19, 2024
— فائل فوٹو: پی ٹی آئی
— فائل فوٹو: پی ٹی آئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کو بری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سول جج شہزاد خان نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، راجا خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ مئی 2022 میں اسلام آباد میں اختتام پذیر ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں ملک بھر میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دفعہ 144 سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر درجنوں مقدمات درج کیے تھے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دارالحکومت کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف مزاحمت کرنے اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے پر کم از کم 3 مقدمات درج کیے تھے، الزامات میں میٹرو بس اسٹیشنز کو آگ لگانا بھی شامل ہے۔

عمران خان کے خلاف تھانہ سہالا، لوہی بھیر اور تھانہ بھارہ کہو میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اکتوبر 2024
کارٹون : 20 اکتوبر 2024