• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی پشین، ژوب میں کارروائیاں، 5 خوارج گرفتار، 2 ہلاک

شائع October 19, 2024
— فائل فوٹو :
— فائل فوٹو :

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ پشین میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 اکتوبر کو ضلع ژوب میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ژوب میں ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا اور 5 خوارج کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نےخوارج سے اسلحہ،گولہ بارود، دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، فورسز نے دہشت گردوں سے 3 خودکش جیکٹس بھی قبضے میں لے لیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتارخوارج سیکورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز معصوم شہریوں کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے ثابت قدم ہیں۔

ادھر، وزیراعظم نے پشین میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بڑی تعداد میں اسلحہ و دھماکا خیزموادضبط کرنےپر بھی افسران وجوانوں کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ملک کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے پاک فوج کوخراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025