• KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:49am Sunrise 6:10am
  • ISB: Fajr 4:54am Sunrise 6:18am
  • KHI: Fajr 5:17am Sunrise 6:33am
  • LHR: Fajr 4:49am Sunrise 6:10am
  • ISB: Fajr 4:54am Sunrise 6:18am

کراچی: لی مارکیٹ کے فلیٹ میں بچی سمیت 4 خواتین بے دردی سے قتل

شائع October 19, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کی رہائشی عمارت میں ایک فلیٹ سے بچی سمیت 4 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو تیز دھار آلے سے بے دردی سے قتل کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لی مارکیٹ کی عمارت میں ان خواتین کو قتل کرنے والا شخص آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا جس کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ چاروں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، مقتولین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں میں پائی گئیں، خواتین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر فاروق اور اس کے دو بیٹوں کو شامل تفتیش کر کے حراست میں لے کر بغدادی تھانے منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ کرائم سین یونٹ موقع پر موجود ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اکتوبر 2024
کارٹون : 19 اکتوبر 2024