• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

برکس ممالک عالمی توانائی مارکیٹ میں کردار ادا کریں، ولادیمیر پیوٹن

شائع October 18, 2024
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن — فائل فوٹو: رائٹرز
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن — فائل فوٹو: رائٹرز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کی جانب سے مغربی تسلط کا مقابلہ کرنے کی کوشش میں برکس ممالک کو عالمی توانائی مارکیٹ میں کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق روس رواں ہفتے کے آخر میں بین الاقوامی توانائی فورم کی میزبانی کرے گا جس میں برکس توانائی کے وزرا کی ملاقات کا امکان ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے فورم کے شرکا اور مہمانوں کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ’یہ بات واضح ہے کہ نئی جغرافیائی سیاسی حقیقت کے تحت توانائی کے شعبے میں تعاون کے ذریعے ممالک کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہوگا، تاکہ سماجی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا جاسکے۔‘

انہوں نے برکس کے توانائی وزرا کے آئندہ ہونے والے اجلاس کے بارے میں کہا کہ ’توانائی کی منصفانہ منتقلی میں برکس ممالک کو کچھ مشترکہ اصولوں پر رضامند ہونے کے ساتھ عالمی توانائی مذاکرات میں برکس کے کردار کو مضبوط بنانے کے طریقوں کی تجاویز تیار کرنی ہوں گی۔‘

دریں اثنا، سعودی وزارت توانائی نے فوری طور پر شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی برکس اجلاس میں شرکت کے حوالے سے جواب نہیں دیا۔

گزشتہ ہفتے ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکو نے کہا تھا کہ کریملن اجلاس میں شریک شرکا کے حوالے سے جلد معلومات فراہم کرے گا۔

اب تک سعودی عرب باضابطہ طور پر برکس ممالک میں شامل نہیں ہوا تاہم روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اگلے ماہ کازان میں منعقد ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025