• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

مجوزہ آئینی ترمیم: بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کا فوری پاکستان آنے کا فیصلہ

شائع October 17, 2024 اپ ڈیٹ October 18, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قائم مقام صدر بلوچستان نیشنل پارٹی ساجد ترین نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کل پاکستان پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ساجد ترین اور اختر مینگل نے دعویٰ کیا تھا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر ان کی جماعت کے اراکین اسمبلی پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

رہنما بی این پی ساجد ترین نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں سردار اختر مینگل کے فلیٹ پر اسلام آباد پولیس نے چھاپہ بھی مارا ہے۔

ساجد ترین نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ان کی جماعت کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی پیکج کی ووٹنگ پر ان کی پارٹی کے سینیٹرز دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024