• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:52pm

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اعظم کی 6 درجہ تنزلی

شائع October 16, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 15 نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم اپنی ناقص کارکردگی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری اور انگلینڈ کے ہیری بروک تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل 20ویں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 12 درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

باؤلرز کی نئی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا نے اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے، جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 4 درجے تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بیٹرز اور باؤلرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 اکتوبر 2024
کارٹون : 17 اکتوبر 2024