گھوٹکی: سابق ایم پی اے سردار شہریار خان پر حملے میں ملوث تھانیدار گرفتار

شائع October 16, 2024
— فوٹو: فیس بک
— فوٹو: فیس بک

گھوٹکی پولیس نے سابق رکن سندھ اسمبلی سردار شہریار خان شر پر حملے میں ملوث اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عبدالشکور لاکھو کو گرفتار کرلیا۔

گھوٹکی پولیس کے مطابق 2 روز قبل سابق رکن سندھ اسمبلی شہریار خان شر کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، واقعے میں سابق ایم پی اے کے 2 ساتھی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمٰن بگٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ شہید دین محمد لغاری میں مقتول علی محمد شر کے بھائی ممتاز شر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں شہید دین محمد لغاری تھانے کے ایس ایچ او عبدالشکور لاکھو سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ نے ایس ایچ او پر سابق ایم پی اے پر حملے کی منصوبہ کا الزام لگایا گیا ہے، پولیس نے ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا ہے، دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2025
کارٹون : 2 جنوری 2025